کھڑے کئے گئے رکشہ کو شرپسند نے نذر آتش کردیا(مزید ساحلی خبریں )

اسکوٹر میں رکھی 2.90لاکھ کی رقم غائب ،

منگلور: 26؍مارچ (فکروخبر نیوز) کنٹراکٹرکے اسکوٹر کی سیٹ میں رکھے 2.90 لاکھ روپئے اڑا لئے جانے کا معاملہ اڈپی میں پیش آیا ہے ، ، بتایا جا رہا ہے کہ پربھاکر نامی ایک شخص نے بینک سے 340000 لاکھ روپئے کی رقم نکالی ،اور ماروتی ویدکا روڈ پر واقع ایک جویلری کی دکان کے باہر اسکوٹر روکی ،اور اس میں سے 54000روپئے نکالے اور بقیہ روپئے سیٹ میں ہی رکھ کر جویلری کی دکان میں چلا گیا جیسے ہی وہ دکان سے لوٹا تووہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سیٹ میں رکھے سارے کے سارے روپئے کوئی اڑا لے گیا ہے ،اس تعلق سے اڈپی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے 

عمارت میں بنی لفٹ گرنے سے ایک ہلاک

کاسرگوڈ 26؍مارچ (فکروخبر نیوز) زیر تعمیر عمارت میں میں بنی سامان لے جانے کے لئے بنائی گئی لفٹ کے ٹوٹ کر گرنے سے اس میں کام کر رہے ایک شخص کی موت واقع ہونے کا واقعہ کاسرگوڈ کے پیرلا نامی علاقہ میں پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت کناکپا کی حیثیت سے کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اسی عمارت میں کام کر رہاتھا، اچانک لفٹ میں لگی تاروں کے ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں لفٹ ٹوٹ کر زمین پر آگئی ، اس وقت وہ لفٹ میں ہی تھا جب یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے اس کے کافی چوٹیں آئی ، اسے فوری طورپر ہسپتال لے جا یا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی وہیں موت واقع ہو گئی ، 

Share this post

Loading...