دونوں کے درمیان لڑا ئی ، پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع
منگلورو۔27/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) کل پیر کے دن یہاں کے اٹا ور کے قریب رکشہ پارکنگ کے معاملہ میں رکشہ ڈرائیور اور اولا ،اوبر ٹیکسی ڈرائیوروں کے مابین پارکنگ کے معاملہ کو لے کر ہو نے والی تو تو میں جھگڑے تک پہنچ گئی ، پھر بعد میں پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ ختم کیا گیا ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق اٹاور کے قریب رکشہ پارکنگ کے لئے جگہ متعین ہے ،جہاں ان دنوں کار ٹیکسی والے اپنی کار کی پارکنگ کر رہے ہیں ، جس سے رکشہ والوں کے کرایہ کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ،کار ٹیکسی ڈرائیوروں کو رکشہ ڈرائیوروں نے ان کی حرکت سے روکا ، جس پر کار ٹیکسی ڈرائیور ڈنڈے لے کر رکشہ ڈرائیوروں پر حملہ کے لئے نکل پڑے ،اچھا ہوا کہ اسی لمحہ فوراً پولیس پہنچ گئی ، جنھوں نے جھگڑے کو ختم کیا ،رکشہ ڈرائیوروں نے پولیس سے کہا کہ ہمارے سامنے یہ لوگ اپنی کار پارک کر تے ہیں ، اور پھر مسافروں کو کم دام بتاکر ہمارے پاس پہنچنے سے قبل ہی ان کو اپنی سواری پر سوار کرا تے ہیں ، جس سے ان کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ،اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں ، ان کے لئے صرف یہی ایک ذریعہ ہے ، جس کو بھی یہ لوگ نقصان پہنچا تے ہو ئے ان کے پیٹ پر لات مار رہے ہیں ،انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کے تعلق سے کارروائی کر تے ہو ئے ان کو انصاف فراہم کرے ۔
Share this post
