بھٹکل15؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے چند رکشہ ڈرائیوروں نے آج سرکل پولیس انسپکٹر کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اپنے مطالبات پورے کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے سی پی آئی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ شیرنگ رکشہ ڈرائیوروں نے ان کا جینا دشوار کردیا ہے۔ انہیں صرف تینگن گنڈی اورجامعہ آباد کے لوگوں کے لیے شیرنگ رکشہ بنانے کی اجازت ہے۔ اب حال یہ ہے کہ وہ شہری حدود میں بھی شیرنگ رکشہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکشہ یونین کی جانب سے ایک جگہ طئے کرکے اسے رکشہ اسٹینڈ بنایا جاتا ہےجس کے سو میٹر کے حدود میں دوسرا رکشہ اسڈینڈ بنانے کی اجازت نہیں ہے لیکن تینگن گنڈی کراس میں دس میٹر کے اندر ہی دوسرا رکشہ اسٹینڈ بن چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان باتوں کو ہم نےیونین میں بھی رکھا لیکن اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے سی پی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ان مطالبات کو پورا کیا جائے۔ سی پی آئی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کو رکشہ یونین اور متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Share this post
