یو پی بورڈ نتائج کا اعلان : ہائی اسکول میں بستی کے سرویش ورما اور انٹر میڈیٹ میں لکھنؤ کی جیوتی راٹھورریاست میں اول ؛(مزید اہم ترین خبریں)

ہائی اسکول میں 79اعشاریہ 73 فیصد طالب علموں کے مقابلے میں 88 اعشاریہ 34 فیصد طالبات کامیاب رہیں۔ ہائی اسکول میں لڑکیوں کا پاس فیصد لڑکوں سے 8۔ اعشاریہ 61 فیصد زیادہ رہا۔

ریاست کے ٹاپ تھری انٹر میڈیٹ کالج :

جیوتی راٹھور، 486 (97اعشاریہ 20 فیصد )، لکھنؤ پبلک کالج، راجاجي پورم لکھنؤ مانسي جیسوال 485 (97 فیصد ) لکھنؤ پبلک کالج، راجاجي پورم لکھنؤ سنےها 485 (97 فیصد )، ایس وي ڈ ي پي انٹر کالج حمیر پور محمد كاشف انصاری 483 (96 اعشاریہ 60 فیصد ) لکھنؤ پبلک کالج، راجاجي پورم لکھنؤ روح سنگھ 483 (96 اعشاری 60 فیصد ) تروی کاشی انٹر کالج اناؤ ترقی سنگھ 483 (96اعشاریہ 60 فیصد ) پنڈت۔ ارپيیم انٹر کالج يشودانگر کانپور کشن ورما 483 (96 اعشاریہ 60 فیصد ) جيی سی ایس اکیڈمی هررئيا بستی شوم سنگھ 483 (96 اعشاریہ 60 فیصد) جيی سی ایس اکیڈمی هررئيا بستی

ریاست کے ٹاپ تھری- ہائی اسکول

سرویش ورما 581 (96۔ اعشاریہ 83 فیصد ) جی سی ایس اکیڈمی هررئیا بستی بنٹی ورما 580 (96۔اعشاریہ 67 فیصد ) ایس ایس پی ڈی ایم انٹر کالج كاسگج مدھو 580 (96۔اعشاریہ 67 فیصد ) ارچنا میموریل انٹر کالج اٹاوہ انجلي پٹیل 577 (96۔اعشاریہ 17 فیصد ) ینگ اسٹریم اکیڈمی انٹر کالج بارہ بنکی


چوپال لگا کر ایس ڈی ایم نے سنے عوامی مسائل

رائے بریلی۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)تحصیل حلقہ کے جڈاؤ گنج میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ایس ڈی ایم ، ایس پی شکلا نے چوپال لگا کر عوامی مسائل سنے اور ذمہ دار محکموں کے افسران کو مسائل کے تصٖفیہ کی ہدایت دی علاقے کے جڈاؤ گنج میں ایس ڈی ایم نے چوپال لگاکر دیہی باشندوں سے مسائل کی معلومات کی ۔ وہیں ریونیو کے تحت چکروڈوں پر ناجائز قبضے ، وراثت جیسے مسائل کو لیکھ پال سے فوری تصفیہ کرا کر رپورٹ دینے کو کہاواضح ہو کہ پینے کے پانی کے مسلے پر ہینڈ پمپوں کی مرمت وریبور کرائے جانے کے لئے بلاک ترقیاتی افسر کو فوری تصفیہ کرانے کی ہدایت جاری کی ۔ وہیں جڈاؤ گنج مائنر کی گزشتہ دو برسوں سے صفائی نہ ہونے وپانی نہ آنے کے مسلے پر ایگزیکٹیو انجینئر جنوبی کوپھٹکار لگاتے ہوئے صٖفائی کرا کر پانی چھوڑنے کی ہدایت دی۔ دیہی باشندوں نے گاؤں سبھا میں اے این ایم کی تقرری نہ ہونے سے صحت ، ٹیکہ کاری جیسے مسائل سے رو شناس کرایا جس پر ایس ڈی ایم نے عوامی صحت مرکز شیو گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ کو مسائل کا تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔ وہیں خستہ حال پنچایت بھون کے سلسلے میں گاؤں پردھان سے پنچایت بھون منہدم کروا کر نیلامی کروائے جانے کی بات کہی۔ ساتھ ہی شیو گڑھ علاقے میں چل رہے گیہوں خرید مراکز کی جانچ کرتے ہوئے مرکز انچارجوں کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت دی ۔ واضح ہو کہ چوپال میں دو شکایتیں ریو نیو اور پولیس کی آئی آئی جنہیں موقع پر ہی نمٹا دیا گیا۔اس موقع پر شیو گڑھ ایس او ،نائب تحصیل دار انل یادو ، گاؤں پردھان و حلقہ لیکھ پال سمیت تمام دیہی باشندے موجود تھے ۔ 


آگ سے جل کرنوجوان کی مشتبہ طور پر موت 

لکھنؤ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع)ملیح آباد علاقہ میں رہنے والے ایک نوجوان کی آگ سے جھلسنے کے سبب پُر اسرار طور پر موت ہو گئی۔ تذکرہ ہے کہ روپئے کے لین دین کے سبب گاؤں کے شہ زوروں نے نوجوان پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ نظر آتش کر دیا۔ فی الحال ابھی تک کنبہ والوں نے اس سلسلہ میں پولیس سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ ملیح آباد کے امانی گنج گاؤں میں ۶۳ سالہ وپن تیواری اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔ وپن نے کچھ عرصہ تک بیمہ ایجنٹ کا کام کیا۔ اس کے بعد اس نے اپنا کورئر کا کام شروع کر دیا تھا۔ کورئر کے کام میں اس کو نقصان ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو دن میں بارہ بجے وپن تیواری اپنے ممیرے بھائی کی بارات میں جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ اس کے ماموں لڑکے کی جمعہ کو ہی گوکھورا گاؤں میں شادی تھی۔ وہ کپڑے اور سامان پیک کر کے رکھ کر باتھروم میں نہانے جا رہا تھا۔ کہا جا رہاہے کہ اس درمیان باؤنڈری پھاند کر ہی گاؤں کا ہی راہل یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھس آیا اور ایک نے وپن کو پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔ تب دوسرے ساتھی نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور بغل کا دروازہ کھول کر فرار ہو گئے۔ آگ میں گھرا ہوا وپن شور مچاتا ہوا گھر کے باہر بھاگا۔ آگ کے شعلوں میں گھر ے وپن کو کسی طرح لوگوں نے بچایا۔ اس کے بعد اس کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے اس کو سول اسپتال بھیج دیا گیا۔ سول اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی اور لوگوں کو رو رو کر بتایا کہ اسے راہل اور اس کے ساتھیوں نے جلایا ہے۔ چیخ و پکار سن کر گاؤں والے جمع ہو گئے اور کمبل وغیرہ ڈال کر آگ بجھائی اور فوری طور پر ایمبولنس سے سی ایچ سی ملیح آباد لائے جہاں ڈاکٹروں نے وپن کی حالت سنگین دیکھ کر سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ دیہی باشندوں کے مطابق وپن راہل کو ایک لاکھ روپئے سے بھی زیادہ سود کے ساتھ دے چکا ہے اس کے بعد بھی راہل یادو اس سے مزید روپئے مانگنے کے سلسلہ میں مار پیٹ کرتا رہتا تھا۔ وپن نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کی شکایت پولیس سے بھی کی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہیں وپن کی موت کے معاملہ میں ابھی تک متاثر کنبہ نے پولیس سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ 


اسکورٹ کی بولیرو نے سائیکل سوار بچہ کو ماری ٹکر

لکھنؤ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع )پی جی آئی علاقہ میں جمعہ کو پولیس اسکورٹ کی ایک گاڑی نے سائیکل سوار دس برس کے بچہ کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی لڑکا سڑک کے کنارے جا گرا۔ اس حادثہ کے بعد اسکورٹ میں سوار لوگ نہیں رکے اور بچے کی سائیکل اسکورٹ کی گاڑی میں گھسٹتی ہوئی کافی دور تک چلی گئی۔ فی الحال اس معاملہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیلی باغ سیکٹر پانچ کے نزدیک شام چھ بجے پولیس اسکورٹ کی ایک بولیرو گاڑی تیز رفتاری سے جارہی تھی۔ راستہ میں ایک سائیکل سوار دس برس کے بچہ کو اسکورٹ کی بولیرو نے بچہ کو ٹکر ماد دی۔ ٹکر لگتے ہی بچہ دور جا گرا اور زخمی ہو گیا۔ اس کی سائیکل بولیرو کے پہیہ میں پھنس کر ۰۰۳ میٹر تک گھسٹتی ہوئی چلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس درمیان موہن لال گنج میں رہنے والے ایک ایس پی او کملیش نے بولیرو کو روکنے کی کافی کوشش کی لیکن بولیرو سوار نہیں رکے۔ کملیش جب واپس لوٹا تو دیکھا کہ زخمی بچہ وہاں نہیں تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ اس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچہ کا نام کیا ہے اور کہاں کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع تو ہے لیکن ابھی تک کسی نے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ 


ٹرین کی زد میں آنے سے مستری کی موت 

لکھنؤ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع )کرشنا نگر علاقہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے ایک راج گیر مستری کی ٹرین کی زد میں آجانے سے درد ناک موت ہو گئی۔ راہ گیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے اس کی بکھری ہوئی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ تھانہ انچارج کرشنا نگر کے مطابق اموسی کے نزدیک علی نگر کا رہنے والا ۵۴ سالہ رام نریش راج گیر کا کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کی صبح وہ علی نگر سنہرا ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹہل رہا تھا۔ تبھی کانپور کی طرف سے ٹرین آگئی۔ وہاں موجود لوگوں نے شور مچایا لیکن وہ ٹرین کی زد میں آگیاجس سے اس کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ پولیس نے اس کی بکھری لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، وہیں موت سے اس کے گھرمیں ماتم مچا ہوا ہے۔ 

کمرے میں آگ لگنے سے ہزاروں کا نقصان 

لکھنؤ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع) کرشنا نگر علاقہ میں ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ اس وقت لگی جب مکان مالک اپنے کنبہ کے ساتھ چھت پر سو رہا تھا۔ آگ کے شعلے اٹھتے دیکھ کر جب وہ لوگ نیچے اترے تو دیکھا کہ کمرے کا سامان جل رہا ہے۔ اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اور آس پاس کے لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ ایک گھنٹہ کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کمرے میں رکھے فرنیچر کے علاوہ دیگر ضروری سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ وہیں اس واردات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آزاد نگرکی گلی نمبر پانچ کی رہنے والی مہر النساء کے مکان میں فیاض خان اپنے کنبہ کے ساتھ کرایہ پر رہتے ہیں۔ پولیس کے مطابق فیاض گزشتہ شب اپنے کنبہ کے ساتھ چھت پر سونے کیلئے چلا گیا تھا۔ نصف شب گزر جانے پر اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ نیچے کی طرف سے دھنواں اٹھ رہا ہے۔ فیاض نے جاکر دیکھا تو کمرہ آگ کے شعلوں سے گھرا ہوا تھا۔ ایسا دیکھ کر فیاض نے شور مچانا شروع کر دیا۔ شور کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ اطلاع فائر بریگیڈ کو دینے کے بعد آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا۔ ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کیسے لگی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ فیاض پیشہ سے ڈیزل پمپ مستری ہے۔ 

گھر میں گھسے چور کو لوگوں نے پکڑا

لکھنؤ۔17مئی(فکروخبر/ذرائع )اندرا نگر علاقہ میں گزشتہ شب ایک گھر میں گھسے ایک چور کو لوگوں نے پکڑ لیا اس کے بعد اس کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کرد یا۔ اندرا نگر کے تکروہی فتہاپوروا کا رہنے والا جتیندر کمار راجپوت اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب جتیندر اور اس کے کنبہ والے سو رہے تھے۔ دیر شب جتیندر اور اس کے کنبہ والوں کو گھر میں کھٹپٹ کی آواز سنائی پڑی۔ آواز سنتے ہی ان لوگوں کی آنکھ کھل گئی۔ ان لوگوں نے دیکھا کہ گھر میں ایک چور گھسا ہے، چور کو دیکھتے ہی ان لوگوں نے شور مچا دیا۔ شور ہوتے ہی کنبہ کے باقی لوگ اور محلہ والے جاگ گئے۔ اس کے بعد لوگوں نے گھر میں گھسے چور کو گھیر کرپکڑ لیا۔ لوگوں نے پکڑے گئے چور کی جم کر پٹائی کی اور پھر اس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے چور نے اپنا نام اندرا نگر باشندہ امیش لودھی بتایا۔ 

Share this post

Loading...