رضائے الہی کے لیے توانائی ضروری : مولانا انصار ندوی مدنی

وہ آج شام بھٹکل یوتھ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ بھٹکل کرکٹ لیگ کے دوسرے حصے کے شاندار افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ فیڈریشن اسپورٹس سینٹروں کو متحدرکھنے اور ان کو اخلاقی بگاڑ سے بچانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سرکاری افسران سمیت فیڈریشن کے ذمہ دارموجود تھے۔ اور کھلاڑیوں نے اپنے اپنے شناختی جھنڈوں کے ساتھ گراؤنڈ کے اطراف جلوس نکالا۔

BCL-2-cric-Tournament--Dec-201308

BCL-2-cric-Tournament--Dec-201307

BCL-2-cric-Tournament--Dec-201323

بھٹکل اہم شاہراہ پر ماروتی اومنی راہگیر سے ٹکراگئی ۔ راہگیر زخمی 

بھٹکل 5؍ دسمبر(فکروخبرنیوز) چلیس ریسٹورینٹ کے نزدیک اہم شاہراہ پر ماروتی اومنی راہگیر سے ٹکرانے کی وجہ سے راہگیر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ فکر وخبرکے مطابق منگلور سے کمٹہ جانے والی ماروتی اومنی راستہ پار کرنے والے شخص سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا ۔ یہ سڑک حادثہ شام قریب ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ راہگیر کی شناخت آئس فیکٹری کے ساکن چاند صاحب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ حادثہ کے فوراً بعد زخمی کو سرکاری اسپتال لے جایا جاگیاجہاں اس کی طبی امداد کی جارہی ہے ۔ 

122accv

بھٹکل سنسان اہم شاہراہ پر لاری ڈرائیور کو لوٹنے والا گرفتار

بھٹکل 5؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے مضافاتی سنسان اہم شاہراہ پر رات کے وقت میں لاریوں کو روک کر ڈرائیورس اور کلینرس کو لوٹنے والے دو لٹیروں میں سے ایک لٹیرا پولیس کی گرفت میں آگیا ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ کل بدھ کی رات قریب ڈیڑھ بجے پیش آیا ۔ ہوناور سے مچھلیوں کا لوڈ لے کر منگلور کی طرف جارہی لاری کے ڈرائیورمظفر اوران کے ساتھی عبدالغفار کو دو بائیک سوار نامعلوم لٹیرے لاری رو ک کر گورٹے نامی علاقے کے قریب سات ہزار روپئے نقدی اور ایک موبائیل لے کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس میں شکایت درج کرنے کے بعد اس معاملے کے دو ملزمان میں سے ایک کو گرفتا رکرلیا گیا ہے جن کی شناخت شیکھر منجپاّ نائک ہے جب کہ دوسرا ملزم شنکر مادیوا نائک گرفت سے دور ہے۔ شیکھرکو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیاگیا ہے ۔ سی پی آئی کے یو بیلی ایپا کی قیادت میں دیہی سب انسپکٹر نوین چندر جوگی ، ایل ایم نائک تحقیقات کررہے ہیں۔ 

shekar

 

Share this post

Loading...