رضا مانوی بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر اور رضوان گنگاولی خزانجی منتخب

bhakal talluka working journalist association, raza manvi, rizwan gangawali,

بھٹکل 14؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) منگلور سے نشر ہونے والا مشہور کنڑا روزنامہ وارتا بھارتی کے یہاں کے نمائندے جناب رضا مانوی بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

رادھا کرشن بھٹہ نے شروع میں صدر کے طور پر ایم آر مانوی کا نام تجویز کیا تھا۔ فیاض ملا نے تائید کی۔ موہن نائک کو نائب صدر، سیلیش وائیدیا کو سکریٹری اور رضوان گنگاولی بطور خزانچی بھی متفقہ طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔ بانی صدر رادھا کرشن بھٹہ کو ایسوسی ایشن کا اعزازی صدر منتخب کیا گیا۔۔

رادھا کرشن بھٹہ نے اس موقع پرکہا کہ ایسوسی ایشن کے استحکام اور سماج کے لیے ہم سب کچھ کرنے کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ نو منتخب  صدر محمد رضا مانوی نے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو اعتماد میں لینے پر بات کی۔

ضلع نائب صدر بھوانی شنکر، جو انتخابی سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے، نے تعلقہ سنگھا سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع اسوسی ایشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں اور آئندہ ضلع اسوسی ایشن کے گولڈن جوبلی پروگرام میں شامل ہوں۔

اس کے بعد نئے صدر کی زیر صدارت اجلاس میں 2 جولائی کو پریس ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اسوسی ایشن کی جانب سے سینئر سماجی کارکن سید حسن برماور کی تہنیت کی جائے گی۔

ضلعی کمیٹی کے ممبر فیاض ملا، راگھویندر ہیبار، عتیق الرحمن شابندری اور عنایت اللہ گوائی وغیرہ بھی موجود تھے۔

فکروخبر جملہ عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Share this post

Loading...