ریان انٹرنیشنل اسکول میں قتل کی واردات کامعاملہ ، مرکز اور ہریانہ حکومت سے جواب طلب

عدالت نے ان سب کو جواب دینے کے لئے تین ہفتہ کا وقت دیا ہے ۔مقتول کے باپ نے اپنے بیٹے کی موت کی تحقیقات عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرائے جانے اور اسکولوں میں طلباء و طالبات کے تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرنے کی درخواست عدالت سے کی ہے ۔ درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ انتظامیہ کی خرابیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔درخواست گزار نے آج صبح معاملے کا خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت عظمی نے کیس کی سماعت کے لئے 12 بجکر 45 منٹ کا وقت مقرر کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ پردیومن کا قتل گذشتہ آٹھ ستمبر کو صبح آٹھ بجے کے قریب اسکول کے بیت الخلا میں کر دیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...