راؤڈی شیٹر ولیم ڈیسوزا عرف ولی تیز دھار ہتھیارات کے ساتھ پولس حراست میں (مزید ساحلی خبریں)

کوٹا میں زیورات کی دکان مالک پر حملہ اور لوٹ کھسوٹ 

اُڈپی 22مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں کوٹا بس اڈے کے قریب شری درگا جویلرس نامی دکان میں اچاک کچھ لٹیروں کی جانب سے گھس کر دکان مالک پر حملہ کرنے کے علاوہ یہاں موجود زیورات لوٹ کر فرارہونے کی واردا ت پیش آئی ہے۔ زخمی دکان مالک کی شناخت رویندرا آچاریہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، پڑوسی دکان کے ایک مالک کی جانب سے امداد فراہم کرنے سے بڑی واردات ہوتے ہوتے بچی ۔ اطلاع کے مطابق گاہکوں کے بھیس میں آئے لٹیرے پہلے سونے کے زیورات دیکھنے کی بات کہی ، پھر اچانک مالک کے سر پر وار کرتے ہوئے اندر سے دکان کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی ۔پڑوسی دکان والے نے اچانک دکان کا شٹر بند ہوتے دیکھ وجہ دریافت کرنے کے لئے آگے بڑھ شٹراُٹھایاتو اس بیچ سونا وغیرہ لوٹ کر فرار کی فراق میں موجود لٹیرے اچانک دھکامکی کرکے وہاں سے فرار ہوگئے اور اس بیچ کئی سونے کے زیورات ادھر اُدھر ہوگئے۔ باہر بائیک میں انتظار کررہے لٹیروں کے چیلوں میں سے کچھ افراد نے ایک بائیک گرادی ، تو یہ لوگ بائیک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولس تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے جب کہ دکان مالک کو منی پال اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کردیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...