مڈگاؤں سے ممبئی کی طرف جانے والی مانڈوی ایکپسریس ، کونکن کنیا کے علاوہ مستی گھندا ایکپریس 12619 اور 12620 ممبئی سے منگلور کی طرف آنے والی اور منگلور سے ممبئی کی طرف دونوں ٹرینوں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ تقریباً دس ٹرینوں کے رخ تبدیل کردئیے گئے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔
ممبئی سے چلنے والی یہ ٹرینیں میرج ، پونے، پنویل سے ہوتے ہوئے مڈگاؤں پہنچیں گی ۔ ممبئی سی ایس ٹی سے چلنے والی ترواننداپورم نتراوتی ایکپریس ، دہلی سے آنے والی نظام الدین تروننداپورم ، لوکمانیا تلک سے آنے والی کوچیلوی غریب رتھ ایکپسریس کے علاوہ سی ایس ٹی ایم سے چلنے والے منگلور ایکپسریس ۔
منگلور سے ممبئی کی طرف جانے والی ٹرینیں ۔
ایرناکولم سے ایل ٹی ٹی جانے والی دورانتوایکپریس ، ایرناکولم اجمیر ماروساگر ایکپسریس ، منگلور سی ایس ٹی ایکسپریس ، کوچیویلی ایل ٹی ٹی ایکپریس ، تھرونلولی ہاپا ایکسپریں ، کوچیولی چندیگڑھ سمپرکرانتی ایکپریس ۔ یہ ٹرینیں مڈگاؤں ، لونڈا ، پونے ، پنویل سے ہوتی ہوئی ممبئی پہنچیں گی ۔ کونکن ریلوے افسران کے مطابق ساونت واڑی دیوا لوکل ٹرین اور دادر مڈگاؤں دادر جن شتابدی ایکس پریس بھی معطل کردی گئی ہیں ۔
Share this post
