راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کرانے کے بعد کرناٹک میں پچاس لاکھ راشن کارڈ منسوخ

بنگلورو 26؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹک میں راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے پچاس لاکھ راشن کارڈ منسوخ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ستمبر 2017میں مرکزی حکومت نے راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کے احکامات جاری کردئیے تھے جس کے بعد سے یہ کام جاری تھا اور یہ اب 99.9پورا ہوچکا ہے۔ 
ایک فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد کے دو الگ الگ کارڈ رہنے ، جعلی دستاویزات کے ساتھ بنائے گئے راشن کارڈ اور دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ راشن کارڈ منسوخ کردئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ حکومتی اسکیموں سے محروم ہوجائیں گے اورریاستی حکومت کو تقریباً سو کروڑ روپئے کا نفع ہوگا۔ 
راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کے بعد ملک بھر میں دو کروڑ پچہتر لاکھ راشن کارڈ منسوخ کردئیے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ اترپردیش سے اڑسٹھ لاکھ اسی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد مغربی بنگال کے چھیاسٹھ لاکھ تیرہ ہزار اور کرناٹک کے پچاس لاکھ راشن کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...