منگلورو 25 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) مقامی لوگوں نے پیرن گرام پنچایت کے اندر بلیور گاؤں میں نیتراوتی ندی سے ریت کان کنی پر اعتراض کرنا شروع کردیا ہے۔ یہاں سے نکالی گئی ریت زیادہ تر بنگلورو کو بھیجی جاتی ہے ۔ندی کے کنارے تقریبا نصف کلومیٹر طویل حصے سے ریت کی کھدائی کی جارہی ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک سڑک تعمیر کی گئی ہے جو قدرتی طور پر بہنے والے دریا کو روکتی ہے۔ نیتراوتی ندی کے کنارے ٹیکارو، بلیورو، کڑی شیوالایہ اور کمادھارا ندی کے کنارے کڈابا، الانکارو، ہیرےبندادی اور ادیکال میں بھی ریت کان کنی کے کام جاری ہیں۔مزید گنڈیا، اڈانے، اچچالمپاڑی اور نوجی بلتیل میں گنڈیا ندی میں کان کنی کی جارہی ہے۔ مقامی افراد نے کان کنی کی ان سرگرمیوں کے خلاف متعلقہ محکمہ سے معلومات فراہم کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان میں سے بیشتر غیر قانونی ہیں۔
اپنا انگڈی کے سب انسپکٹر ارریا نے کہا کہ ریت کے کچھ کان کنوں کو متعلقہ محکمہ نے لائسنس دیا ہے۔ اگر غیرقانونی طور پر ریت کی کان کنی کے بارے میں شکایات ہیں تو مناسب کاروائی کی جائے گی۔
ذرائع : ادیاوانی
Share this post
