اس فیصلہ کے بعد عبدالرشید ملباری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کردی تھی ۔ ہائی کورٹ کے جج کیشو نارائن نے سنوائی کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ بدنام زمانہ غنڈہ داؤد ابراہیم کے چیلا کہلانے والا عبدالرشید ملباری اور محمد ہاشم کو غیر قانونی ہتھیارات رکھنے کے الزامات کی وجہ سے ضلع سیشن عدالت نے سزا سنائی تھی ۔ عبدالرشید ملباری چار سال چھ مہینے مکمل کرچکا ہے ۔ اس بناء پر تحقیقات کرنے کے بعد ہائی کورٹ کے ذریعہ یہ فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ بی جے پی لیڈر ورون گاندھی اور پرمود متالک کے قتل کا منصوبہ کرنے کا بھی اس پر الزام ہے ۔ اسی بناء پر اتنی سخت سزاسنائی گئی تھی ۔ منگلور کے کاڈو گونڈا ہالی پولیس تھانہ حددود میں ہوئے ایک شوٹ آؤٹ معاملہ میں بھی اس کے شریک ہونے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ سن 2002ء میں بینکاک میں چھوٹا ارجن کے قتل کرنیکی کوشش کا بھی الزام اس پرلگایا گیا تھا۔
Share this post
