سڑک حادثہ میں طالب علم کی موت ،لیکچرار زخمی

بتا یا جا تا ہے کہ منسوک تلیپا رمبا کا رہنے والا ہے جو ٹرین کے ذریعہ آج صبح کا سر گوڈ پہنچا تھا ،جب کہ لکچرر عبد النورانی اس کواسٹیشن سے لیتے ہو ئے کالج کی طرف آرہے تھے کہ اس دوران مقابل جانب سے آرہی تیز رفتار ٹیمپو سے بچاؤ کی کوشش میں اسکو ٹر بے قا بو ہو کر راستہ کے کنارے مو جود بجلی کھمبے سے جا ٹکرا ئی، جس کے نتیجہ میں اسکو ٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار منسوک کی موقع پر ہی موت ہو گئی ،جب کہ زخمی عبد النورانی کو سیدھے اسپتال لے جا یا گیا ، منسوک کی لاش کاسر گوڈ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہل خا نہ کے حوالے کی گئی ہے ،بیکال پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...