بھٹکل19؍ نومبر2018(فکروخبر نیوز) رنگین کٹہ اہم شاہراہ 66پر 11؍نومبر کو پیش آنے والے دوہرے سڑک حادثہ میں شدید زخمی رکشہ ڈرائیور ناگیش نائک نے منیپال اسپتال میں دم توڑدیا۔ مذکورہ سڑک حادثہ میں ایک خاتون نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑ دیا تھا ور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں ناگیش کی حالت نازک بتائی گئی تھی۔حادثہ کے بعد فوری طور پر اسے منیپال اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے آج اپنی آخری سانس لی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل رکشہ یونین کی جانب سے غم مناتے ہوئے رکشہ سرویس بند کرنے کا اعلان کیا ۔ کئی ایک رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ناگیش کے سبھی رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور مسافروں کے ساتھ اس کا رویہ بھی بہتر تھا۔ اس کی موت پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے اپنے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ناگیش نے اپنے پیچھے بیوی ، ایک بیٹا ، دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
Share this post
