ایڈیٹر صاحب نے فکروخبر کی ترقی میں سب کا ساتھ دینے پر عملہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب اس بات کی کوشش کریں کہ جب بھی فکروخبر آپ سے تعاون مانگے گا آپ سب اس کے لیے ہروقت تیار رہیں۔انہوں نے عملہ کو اوقات کو قیمتی بناتے ہوئے مزید دلچسپی سے کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب فکروخبر کی جانب سے ایک نیا پروگرام نئے اندازمیں لانے کی تیاریاں چل رہی ہیں جس کے لیے آپ تمام کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر فکروخبر عملہ کے کئی حضرات موجود تھے جن میں مولانا عبدالاحد فکردے ندوی ، مولاناعبدالمغنی اکرمی ندوی ، مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ،مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی جناب نوید مصباح صاحب، جناب رحمت اللہ صاحب ، جناب سید محمد زبیر مالکی اور جناب سہیل ملا وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
