رمضان کا سایہ ہر شخص پر سایہ فگن رہتا ہے :مولانا بلال عبدالحی حسنی ندوی

جب کہ رمضان ایک مہمان ہے جو کچھ دن رہے گا پھر الوداعی لے لے گا، اللہ رب العزت اس مہینے میں بندے کے بخشش کے فیصلے صادر کرتا ہے اور یہ سب ، آخری شب کو پورے رمضان کی شب و روز دیکھ کر کیا جاتا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے سے اس کی تیاری کی جائے ، ہمیں ا فطاریوں کی تیاریاں، سحری کی ضرورتوں کوجمع کرنے کی فکرہوتی ہے، مگرحقیقتِ رمضان کو سمجھتے ہوئے اس میں عبادات کی فکرنہیں ہوتی مولانا موصوف نے ، ، حقیقت صوم و صلاۃ اور روزے کے مقصد کو سمجھتے ہوئے رمضان کے استقبال کی تلقین کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس اجلاس میں لبیک نوائط سے وابستہ کئی طلباء و دیگر سماج کارکنان و علماء کرام کو ان کی خدمات اور کامیابیوں پر تہنیتی اعزاز دیا گیا جس میں جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی ،مجلس، اصلاح و تنظیم کے جنر ل سکریٹری ، الطاف کھروری وغیرہ ہے علاوہ ازیں ایسو سی ایشن سے وابستہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اجلاس کے اہم مقرر مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے اس موقع پر یہودو نصاریٰ سازشوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے اور کئی تاریخی سانحات و واقعات کے حوالے سے کہا کہ روزِ اول سے ہی سازشیں ہورہی ہیں اور اس کی منصوبہ بندی بھی ہوئی ،تعلیمی وسائل پر قبضہ کرکے اپنی سوچ مسلط کی تو مالی وسائل پر قبضہ کرکے سودی نظام کو عام کردیا، اور ذرائع ابلاغ پر حاوی ہوگئے تو اسلام و مسلمانوں کی شبیہ کو بگاڑ کر رکھ دیا، ایسے حالات میں کبھی کبھی انہی کے ذرائع سے آنے والی خبروں پر ہم ایمان لاتے ہیں اور پھر اسلام پسند عوام سے بھی ہم بد ظن ہوکر ان کو دہشت گرد سمجھنے لگتے ہیں، جب کہ میڈیا میں دکھائے جانے والی خبریں اکثر من گھڑت ہوتی ہیں یا پھر فلمی مناظر کو حقیقت کہہ کر دکھایا جاتا ہے ، ایسے میں صاحبِ فراست مسلمانوں کو ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ ہر خبر پر ایما ن نہ لائیں بلکہ تبصرہ اور تنقیدوں پر بھی نگاہ رکھیں، مولانانے اپنے طویل خطاب کئی ایک اہم مسئلوں پر روشنی ڈالی ، اس کے علاوہ مولانا خواجہ معین الدین ندوی اُستاد جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل نے ابتداء میں ہی رمضان کے لیل و نہار اوراس کے استقبال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ نوافل کا درجہ فرائض تک پہنچادیا جاتا ہے اور فرائض پرستر گنا ثواب اضافے کے ساتھ دیا جاتا ہے ۔ جنت کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں،سرکش شیاطین کو بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے،مولانانے قرآن وحدیث کی روشنی میں عوام سے رمضان کی اہمیت کو جان کر عبادات سے لگے رہنے کی تلقین اور مولانا مقبول کوبٹے ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل نے اپنی صدارتی خطبے میں کئی اہم نکتوں کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے ماِ ہ رمضان کے استقبال کی تیاریوں میں مشغول ہونے اور دیگر سرمستیوں سے اجتناب کی دعوت دی۔ یاد رہے کہ مولانا عزیر رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، مولانا افضل ندوی صاحب نے مہمانان کا استقبال کیا اور اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے جلسہ کی نظامت کے ساتھ ساتھ لبیک نوائط کی تاریخ بیان کی جب کہ مولانا عبدالنور ندوی اور مولانا عزیزالرحمٰن ندوی صاحبان نے سپاس ناموں کو عوام کے گوش گذار کیا جو کہ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اور جناب الطاف کھروری کی خدمت میں پیش کئے گئے تھے۔ حاضط کبیرالدین صاحب کی دعائیہ کلما ت پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا جب کہ عوام کا جم غفیر اجلاس میں شرکت کے لئے اُمڈ آیا تھا۔

Share this post

Loading...