رمضان بازار میں لگنے والی عارضی دکانوں (باکڑا)کے لئے لگائی گئی بولی

آج دوپہر تین بجے بلدیہ کی دفتر میں قرعہ اندازی کی گئی اور 38 دکانوں کا انتخاب کیا گیا جب کہ بقیہ دکانیں مارکیٹ میں پہلے سے موجود دکان مالکوں کو دی گئیں وہ اس میں جس طرح کا چاہے تصرف کرسکیں ۔ عارضی دکانوں کے لیے بلدیہ کی جانب سے کئی شرائط لاگو کئے گئے ہیں ۔18سال سے اوپر کے افراد ثبوت کے طور پر ووٹر آئی ڈی یا آدھار کارڈ وغیرہ کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو اور اپنا موبائیل نمبروغیرہ دیں ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ نام آنے والوں کو 550روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ دکان خود چلائیں نہ کہ کسی اور کو فروخت کرے ۔کھدائی اور دیگر چیزوں سے باز رہنے کے ساتھ ساتھ بجلی کا انتظام ہیسکام سے رابطہ کرکے خود کریں اور پولیس کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں ۔ سامان وغیرہ کی حفاظت کی ذمہ داری دکان مالک پر ہوگی اور اس کے بلدیہ ذمہ دارنہیں ہوگی ۔ 23اور 24جولائی کو ماری ہبہ کے دن اپنی دکانیں بند رکھنا ضروری ہے ۔

Share this post

Loading...