رمضان بازار کے لیے عارضی دکانوں (باکڑوں ) کے لیے کی گئی قرعہ انداز ی

 

بھٹکل 02؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) رمضان بازار کے لیے عارضی دکانوں(باکڑوں ) کے لیے قرعہ اندازی آج دوپہر میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں کی گئی ۔ فکروخبر کے مطابق امسال رمضان بازار کے لیے کل 72دکانیں تیار کی جائیں گی۔ جس میں سے کل 48دکانوں کے لیے قرعہ اندازہ کی گئیں۔ مارکیٹ میں پختہ دکانوں کے سامنے والی عارضی دکانیں انہی دکانداروں کو بغیر قرعہ اندازی کے دے دی گئیں۔ امسال ان اڑتالیس دکانوں کے لیے 1261عرضیاں داخل کی گئیں تھیں اور ہر فارم کی فیس پچاس روپئے مقرر کی گئی تھی۔ قرعہ انداز ی میں نام آنے پر ہر دکاندار کے لیے 2500 روپئے مقرر فیس مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سالِ گذشتہ یہ فیس 2000روپئے مقرر کی گئی تھی۔ فکروخبر کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کئی لوگوں نے فیس بڑھائے جانے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہ فیس بڑھا رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پہلے ہی بارش کے ایام ہونے کی وجہ سے تجارت میں نفع کاکوئی بھروسہ نہیں ہے۔ اس لیے ان کا کہنا ہے کہ ہر سال فیس بڑھانے کے مقابلہ میں دکانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تو بہترہے ۔

Share this post

Loading...