بھٹکل رمضان بازار کی رونق دو سال بعد ہوگئی بحال ، رات گیارہ بجے بازار ہوگا بند

bhatkal, bhatkal ramzan bazaar,

بھٹکل 24؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز)  بھٹکل رمضان بازار کی تیاریاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں اوراب پوری طرح گاہگوں کے انتظار میں ہے۔ ان دنوں مختلف علاقوں کے لوگ بھٹکل کا رخ کرتے ہیں، کچھ لوگوں کا تجارت کی غرض سے آنا ہوتا ہے اور کچھ خریداری کے لیے آتے ہیں۔ کورونا کے پیشِ نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو سال بعد رمضان بازار کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

بھٹکل رمضان بازار بھٹکل اور آس پاس کے علاقوں میں لگنے والا سب سے بڑا بازار ہے جہاں آس پاس کے علاوہ کمٹہ ، انکولہ ، کاروار اور جنوبی علاقوں میں اڈپی ضلع سے بھی لوگ بڑی تعداد میں خریداری کے لیے اس بازار میں آنا پسند کرتے ہیں۔ کپڑوں سمییت روزانہ کی ضروریات کی اشیاء بھی اس بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔

ان چھوٹی چھوٹی دکانوں کو مقامی طور پر لوگ باکڑوں سے یاد کرتے ہیں جس کا نظام بھٹکل میونپسل کے ہاتھوں میں ہے۔ امسال کل 53 باکڑوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولیس کے لیے پندرہ باکڑے مختص کیے گئے، بقیہ 38 باکڑوں کے لیے قرعہ اندازا کی گئی جس کے لیے 966 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ، قرعہ اندازی کے ذریعہ باکڑوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ فی باکڑہ تین ہزار روپئے کرایہ مختص کیا گیا ہے۔

آخر کے دس سے بارہ دن چلنے والے ان باکڑوں سے بڑی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کرتے ہیں اور لاکھوں روپئے کا یہاں کاروبار ہوتا ہے۔

بھٹکل پولیس نے کچھ ہدایات جاری ہیں جس کے مطابق ماری کٹہ مندر کے پاس ایک عارضی پولیس چوکی قائم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹریفک کو دوسرے راستوں کی طرف موڑدیا گیا ہے۔ پرانے تحصیلدار کے دفتر کے پاس اور انجمن گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...