رمضان بازار کے لیے باکڑوں(عارضی دکان) کی قرعہ اندازی (مزید ساحلی خبریں)

عوام میں باکڑوں کی قلت کو لے کر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ سالِ گذشتہ باکڑوں کی تعداد کل اکتالیس تھی اور کچھ سالوں قبل تو باکڑوں کی تعداد ساٹھ سے ستر کے قریب تھی لیکن امسال یہ تعداد گھٹ کر 38 پر پہنچی ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ بلدیہ دکانوں کے سامنے واقع جگہیں پہلے دکانداروں کو فروخت کرچکے ہیں اور ان کو چھوڑ کر بقیہ جگہوں کے لیے قرعہ اندازی کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بازار میں جتنی بھی جگہ دستیاب ہو چاہے وہ پہلے سے موجود دکانوں کے سامنے ہوں یا کھلی جگہوں پر سب کے لیے قرعہ اندازی کی جانی چاہیے ۔گذرتے سالوں کے ساتھ باکڑوں کی تعداد میں کمی عوام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور پہلے سے موجود دکان مالکان کے ساتھ نرمی برتتے ہوئے قرعہ اندازی کے بغیر ان کے لیے دکانوں کی فروختگی پر برہم نظر آرہے ہیں۔ 


تراسی میں پیش آنے سڑک حادثہ سے ضلع انتظامیہ جاگ گئی 

اتوار کے روز اسکولس انتظامیہ اوراسکول بس ڈرائیوروں کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہوگی خصوصی نشست 

اڈپی 22؍ جون(فکروخبرنیوز) ضلع کے کنداپور تعلقہ میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ کے بعد جنوبی کنیرا ایس پی بھوشن جی بوراسے نے اسکول انتظامیہ اور اسکول بس ڈرائیور کی ایک مشترکہ میٹنگ ضلع انتظامیہ کے ساتھ 26؍ جون بروز اتوار کو منعقد کی ہے جس میں راستے کے اصول وضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی جائے گی۔ اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ جس بس اور کارمیں اسکول کے بچوں کو سوار کیا جاتا ہے ان تمام سواریوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اہم شاہراہ پر پیش آنے والے سڑک حادثات کے وجوہات بھی ڈرائیوروں کے سامنے رکھیں گے۔ ایس پی نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کنٹرول روم کا حال ہی میں وھاٹس اپ نمبر 9480805300 جاری کیا گیا جس کو عوام ایمرجنسی حالات میں استعمال کرتے ہوئے سڑک حادثات اور دوسرے جرائم کے متعلق کنٹرول روم کو معلومات دے سکتے ہیں ۔ دوسری جانب ایس پی نے ٹرافک پولیس اہلکاروں راستے کے اصول توڑنے والے سواریوں کے ڈرائیوروں کا سخت نوٹس لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ان احکامات کی پیروی کرتے ہوئے آج ضلع اڈپی اور پڑوسی ضلع منگلور میں ٹرافک پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔ ٹرافک پولیس نے اسکول بسوں میں سوار لڑکوں کی تعداد پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو گرافی بھی بنائی ہے تاکہ مستقبل میں ان کے خلاف کارروائی کرنے میں آسانی ہو۔پولیس نے اسکول بسوں کے علاوہ کار ، آٹو رکشہ اور دیگر سواریوں پر بھی نظر رکھی اور راستے کے اصول توڑنے پر جرمانہ بھی عائد کیا ۔عام طور دوپہیہ والی سواریوں کو بغیر ہیلمیٹ ایک ہی مرتبہ کئی بچوں کو سوار کیا جاتا ہے جن کے خلاف بھی اس وقت تک قانونی کارروائی جاری رہے گی جب تک وہ راستے کے اصول وضوابط پر عمل نہ کریں۔ 


بارش سے جمع پانی میں بہہ کر نوجوان لڑکی ہلاک 

اڈپی 22؍ جون(فکروخبرنیوز) بارش سے جمع پانی میں ڈوب کر تےئیس سالہ لڑکی کے ہلاک ہونے کی واردات یہاں کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت سچترا پجاری (23) مقیم بینانجے ، اڈپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ لڑکی شہر کے راج ٹاورس میں واقع کلنک میں اپنی ملازمت ختم کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران کھیت سے گذر رہی تھی ۔ اس دوران کھیت میں پانی کی مقدار زیادہ اور اس میں بہاؤ ہونے کی وجہ سے لڑکی کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی میں گرکر ڈوب گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کوبچانے کی بڑی کوشش کی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد اس کی لاش پانی سے بازیاب کی گئی ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ یہاں دو دن سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کھیتوں میں جمع پانی سے گذرنے والوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا اور ایک ہفتہ کے اندر ضلع میں پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔یاد رہے کہ دو دن قبل بھی بارش سے جمع پانی میں ڈوب کر ایک عمررسیدہ شخص ہلاک ہوگیاتھا۔ 

Share this post

Loading...