رام نگر: چاربنگلوری نو جوان تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک

اطلاع کے مطابق یہ تمام لوگ بنگلور کے شری نگرعلاقے کے مقیم ہیں، چھٹی ہونے کی وجہ سے اشوک کی کار میں پانچوں دوست تفریح کے لیے منچنا بیلے فالس دیکھنے نکلے اور موقع پاکر تیرنے کے لیے اُتر گئے تو تیراکی نہ آنے کی وجہ سے پانی کے جھرنوں کی تیزی میں آگئے۔ ان میں سے ایک ساتھی جو دنیش کسی بہانے سے کنارے آیا تھا وہ محفوظ ہے۔ اطلاع پاکر فوری پولس نے چھان بین شروع کردی فائر بریگیڈ عملہ اور تاورے کیرے پولس نے کوششوں کے بعد لاشیں باہر نکالیں ہیں، پولس کمشنر انوپم اگروال ، ڈی وائی ایس پی رامال نگیا نے موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا۔

fl2

Share this post

Loading...