بنگلورو 14/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع) سابق نائب وزیر اعلیٰ وکانگریس لیڈر ڈاکٹر جی پرمیشور نے نامہ نگاروں کی ان سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ سدھارتھ میڈیکل کالج کے معاملات سے خودکشی کرلینے والے ان کے پرائیوٹ سکریٹری رمیش کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رمیش میرے پرائیوٹ سکریٹری تھے لیکن ان کا میرے کاروباری معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اور اس کام کی ذمہ داری نہیں سنبھال رہے تھے۔ جس طرح کی میڈیا میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ میرے پرائیوٹ سکریٹری کے طور پر وہ کام کررہے تھے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک پرائیوٹ سکریٹری میرے ذاتی معاملات کی دیکھ بھال کرے۔ رمیش کی موت کا مجھے دکھ ہے۔ وہ اپنا کام ایمانداری سے نبھاتے آرہے تھے۔ یہ خبر بے بنیاد ہے کہ وہی میرے سارے معاملات کی دیکھ بھال کررہے تھے۔ میرے ذاتی کارروبار سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
ذرائع : ایس این بی
Share this post
