بی جے پی کے اراکین اسمبلی کانگریس کے رابطہ میں ہے : رامیش جاری کولی کا دعویٰ

بنگلورو : یکم جولائی 2018(فکروخبر نیوز) کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکینِ اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان ریاستی وزیر رامیش جاری کولی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی کانگریس کے رابطہ میں ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بی ایس ایڈی یوروپا نے اتحادی حکومت کے اراکین اسمبلی اپنے رابطہ میں ہونے کادعویٰ کیا تھا۔ جاری کولی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی میرے رابطہ میں ہے اور ان کے متعلق ہائی کمانڈ آخری فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اپنے مقصد میں کامیاب ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ عنقریب بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔

Share this post

Loading...