اب کی مرتبہ موقع اچھا ہے نلن کمار کتیل کو گھر بھیجنے کا : سابق وزیر رمناتھ رائے

 

منگلورو 24؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) سابق وزیر رمناتھ رائے نے کانگریس اور جے ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ نہ کرنے والے نلن کو گھر بھیجنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی قائدین نے متھن رائے کو لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار بنایا ہے اور جب سے متحدہ حکومت اقتدار پر آئی ہے ضلع میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ نلن کمار کتیل ایک غیر فعال ایم پی اور انہیں اب کی مرتبہ گھر بھیجنا چاہیے۔ لوگووں نے بھی بی جے پی کی ناکامی کو محسوس کرلیا ہے۔ ضلع کانگریس صدر ہریش کمار نے کہا کہ ہم نے رمناتھ رائے کی قیادت میں ایک متحدہ کمیٹی تشکیل دی ہے اور نئی حکمت عملی بھی تیار کررہے ہیں۔ ، اب کی مرتبہ ہائی کمانڈ نے نوجوان قائد متھن رائے کا انتخاب کیا ہے ، یہ اچھا موقع ہے کہ لوگ متھن رائے کا ساتھ دیں اور نلن کمار کو گھر بھیج دیں۔ بی جے پی سرجیکل اسٹرائک کے آکسیجن پر کام کررہی ہے اور گذشتہ پانچ سالوں کے دوران انہوں نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ہے۔ 
ضلع جے ڈی ایس صدر محمد کنہی نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے اب کی مرتبہ متھن رائے کو ٹکٹ دیا ہے ۔ متحدہ حکومت نے کئی ترقیاتی کام بھی کیے ہیں۔ ممبر پارلمنٹ امیدوار متھن رائے نے کہا کہ میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسے نوجوان کو ٹکٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں صرف وعووں کی حد تک محدود ہیں لیکن کانگریس نوجوانوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس اور کانگریس کے کئی لیڈران موجود تھے۔

Share this post

Loading...