راجستھان سے لایا جانے والا گوشت بکری کا، رپورٹ نے ہندوتوا کارکن کے دعووں کی قلعی کھول دی

بنگلور 31 جولائی 2024 : لیب رپورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر ضبط شدہ گوشت کے سلسلہ میں نام نہاد گو رکشک پونیت کیری ہلی کے ان دعوؤں کی پول کھول دی ہےجس نےیہ دعوی کرتے ہوئے احتجاج درج کیا تھا کہ راجستھان سے کتے کا گوشت لا کر بنگلور میں تقسیم کیا جارہاہے۔
کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے 31 جولائی بدھ کو عوام سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور صحیح معلومات کے لیے سرکاری رپورٹوں پر بھروسہ کریں۔
یہ واقعہ ہفتہ، 26 جولائی کو پیش آیا جب بنگلورو پولیس نے جے پور سے ٹرین کے ذریعے لے جانے والے 90 کارٹن گوشت کو ضبط کیا۔ مویشیوں کے تاجر ادریس پاشا کے قتل کے ملزم پونیت کیری ہلی  نے الزام لگایا کہ اس کھیپ میں کتے کا گوشت تھا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریلوے سٹیشن پر ہنگامہ برپا کر دیا جس کے نتیجے میں اسے ضبط کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔اور گوشت کے نمونے لیب بھیج دئے گئے تھے ۔
30 جولائی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ مالیکیولر بائیو مارکر اینالیسس (DNA) ٹیسٹنگ طریقہ استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا اور نتائج نے تصدیق کی ہے کہ گوشت بھیڑ کا تھا۔
وزیر دنیش گنڈو راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ "اب جب کہ سچائی سامنے آگئی ہے، میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ غیر مصدقہ افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور تصدیق کے لیے مکمل طور پر سرکاری رپورٹس پر انحصار کریں۔ آئیے ایک باخبر اور ذمہ دار کمیونٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں آپ کا تعاون ضروری ہے۔
یہ کھیپ راجستھان سے گوشت منگوانے والے تاجر عبدالرزاق کی تھی۔ اتوار کے روز افراتفری کے درمیان، میڈیا اور اہلکاروں میں گھرے ہوئے، عبدو نے کارٹونز کھولنے سے پہلے متعلقہ حکام کا انتظار کرنے پر اصرار کیا۔ جب عبدل نے ایک کارٹن کھولا تو اس نے کہا کہ سب کچھ قانونی ہے۔ اس نے کہا، کہ گوشت کو برف کے ڈبے میں رکھا گیا ہے۔ ہمارے پاس FSSAI، تجارت اور BBMP کا لائسنس ہیں۔ گوشت جے پور سے آتا ہے اور معیار کے لیے جانچا جاتا ہے۔ یہ الزامات من گھڑت ہیں۔ کوئی غیر قانونی سرگرمی شامل نہیں ہے۔

Share this post

Loading...