اس کے جسم کے کئی حصوں پر وار کئے جانے کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ اسپتال پہنچائے جانے کے دوران اس نے دونام لئے تھے جس میں دنیش اور اویناش کے نام بتائے گئے۔ پھر آخری وقت میں اُمیش کا بھی نام لیا تھا، نتیش کے جوتے اور موبائل فون جائے وردات سے غائب تھے، اور بائیک بھی موجود نہیں تھی، پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیق کررہی ہے ۔
غیرقانونی طور پر ریلوے کے تتکال ٹکٹ فروخت کررہے تین ملزم پولس حراست میں
منگلور 23مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) نے تین ایسے ملزموں کو گرفتارکیا ہے جو تتکال کی ٹکٹیں غیرقانونی طور پر زیادہ قیمت پر فروخت کررہے تھے ،د راصل یہ گرفتاری ایک دن قبل پیش آئی تھی جو اب منظر عام پرآئی ہے۔ گرفتارشدگان کی شناخت کرن جے بھٹ (35) اُمیش (41) اور راجیندرشیٹی (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،تینوں منگلو رکے مضافاتی علاقے بالترتیب چلمبی ، ویلینسیا، اور کنجارو گونڈٹوہاؤس کے مقیم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ تتکال ٹکٹ خرید لیا کرتے تھے اور بعد میں مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے زیادہ قیمت پر فروخت کردیا کرتے تھے، پولس فورس نے اس کے پاس سے ایک ہزا ر روپئے بھی ضبط کئے ہیں، بتایاجارہاہے کہ ملزمین تتکال کی قطار میں کھڑے تھے اور آر پی ایف کے ایس آئی بھرت راج بھی اس طرح کے لوگوں کی نشاندہی کے لئے آؤٹ یونیفارم میں قطار کے ساتھ کھڑے تھے، پھر ان خاطیوں کی جانب سے تتکال ٹکٹوں کی خریدو فروخت کی بات سامنے آئی تو چھان بین کے بعد تینوں کو گرفتار کرلیا گیا ،مزید تحقیق جاری ہے۔
کاسرگوڈ میں سیاسی دشمنی عروج پر: دو آٹو رکشہ نذرآتش کردئے گئے
کاسرگوڈ 23مئی (فکروخبرنیوز ) لگتاہے ریاستِ کیرلا میں ابھی تک انتخابی نتائج کا اثر ختم نہیں ہوا ہے ، کاسرگوڈ ضلع میں ابھی تک سیاسی دشمنی جاری ہے اور اسی کے چلتے کچھ شرپسندوں نے بی جے پی پارٹی کے حامی افراد کے دو آٹو رکشوں کو نذرِ آتش کرکے ماحول میں تناؤ لانے کی کوشش کی ہے ، یہ واردات ماڈور نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ آٹورکشہ کے مالکان کی شناخت سدھاکر مقیم چیتن گوئی، اور سنیل کمار مقیم اُلیاتڑکا کی حیثیت سے کی ہے جو کہ بی جے پی کے فعال کارکن ہیں، ودیا نگر پولس تھانے میں معاملہ درج ہے، ملحوظ رہے کہ حالیہ کیرلا انتخابات کے نتائج کے بعد یہاں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے چلتے ابھی تک ان علاقوں میں دفعہ 144جاری ہے ۔
Share this post
