لکڑی گودام پر محکمہ جنگلات کا چھاپہ، پانچ لاکھ کی لکڑیاں ضبط

یلاپور : 19؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) محکمہ جنگلات کے اعلی افسران نے ایک لکڑی کے گودام میں چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے قریب چھ لاکھ قیمت کی ساگوان کی لکڑی ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کو خفیہ جانکار حاصل ہوئی تھی کہ عبد الکریم نامی شخص عبد القدوس نامی شخص سے ساگوانی لکڑیاں کم قیمت سے خرید کر لکڑی کے گودام میں رکھ کر اسے دوگنی قیمت میں فروخت کر رہا تھا ، خبر ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے یلاپور کے نیشنل لکڑی کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے عبد الکریم کو گرفتار کر لیا اور گودام سے چھ لاکھ کی قیمت کی 2,7میٹر کی لکڑیاں ضبط کر لی ، 

Share this post

Loading...