لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سب انسکپٹر کا پارہ چڑھ گیا ، سبزی فروشوں کی سبزیوں کو لات مارکر پہنچایا نقصان ، انسپکٹر کے خلاف سوشیل میڈیا پر بھڑکا عوام کا غصہ

رائچور22 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر کے صدر بازار پولیس اسٹیشن کے  سب انسپکٹر اعظم کی ایک ویڈیووائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے سبزی فروشوں کی سبزیوں کو لات مارکر نقصان پہنچا رہے ہیں۔  اگرچہ ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے اختتام پر کرفیو نافذ کردیا تھا، لیکن پھل اور سبزی فروشوں نے اتوار کے روز شہر کے بنگیکنٹا، چندرومولیشورا سرکل اور پٹیل روڈ میں اپنا کاروبارجاری رکھا ۔ اس سے ناراض سب انسپکٹر اعظم نے سبزی فروخت کرنے والوں کی اشیاء کو لات مار کر نقصان پہنچایا ۔

سب انسپکٹر کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش نکم نے معطل کردیا۔ سب انسپکٹر کے اس کارروائی پر سوشیل میڈیا پر عوام اپنے سخت غم و غصہ کا اظہار کررہی ہے۔

ادیاوانی کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...