رائچور : سیکورٹی کا بہانہ بناکر مجلس اتحاد المسلمین کے عوامی جلسہ کو انتظامیہ نے نہیں دی اجازت

ایم آئی ایم ضلع صدر نور محمد سہروردی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور پولیس پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں راہل گاندھی کے جلسے کیلئے حکومت کے پاس درکار پولیس فورس ہے ، لیکن جب مجلس اتحاد المسلمین کی بات آتی ہے ، تو پولیس کو سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ نور محمد نے الزام لگایا کہ مقامی کانگریس لیڈر ایم آئی ایم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی کے دورے سے خو فزدہ ہیں ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے رویہ کو لے کر عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا ۔

Share this post

Loading...