اترپردیش : امیٹھی ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کا دورہ ملتوی کرنے کیلئے لکھا خط

کے بعد امیٹھی کے ڈی ایم یوگیش کمار اور ایس پی پونم کی طرف سے کانگریس کے امیٹھی ضلع صدر کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ درگا پوجا ، دسہرہ اور محرم کئی مقامات پر پانچ اکتوبر تک ختم ہوگا ، جس کی وجہ سے امن و قانون کو بنائے رکھنے کیلئے ضلع کے زیادہ تر پولیس اہلکار ڈیوٹی میں مصروف رہیں گے اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے پروگرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر کے بعد کسی بھی دن کے دورہ کا پروگرام بنایا جائے۔ضلع انتظامیہ کے خط پر کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ضلع انتظامیہ پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ امیٹھی رائے بریلی راہل کا گھر ہے ، ان کا پارلیمانی حلقہ ہے اور انتظامیہ راہل کو اپنے گھر آنے سے روکنا چاہتی ہے۔



Share this post

Loading...