آج سے راہل گاندھی کا گجرات دورہ ، بی جے پی کے قلعہ میں نقب لگانے کی کوشش

پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے آج یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر گاندھی کل صبح وڈودرا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہ سڑک کے راستہ سے بھڑوچ کے جمبسرسے 11 بجے سے اپنی یاتراکا آغاز کریں گے۔ تین نومبر تک وہ چھ اضلاع بھڑوچ، تاپی، ولساڈ، ڈانگ، نوساري اور سورت میں کئی جلسوں، روڈ شو، کارنر میٹنگ، کسانوں، خواتین اور دیگر کمیونٹیز سے بات چیت جیسے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ مسٹر دوشی نے بتایا کہ اگر تین نومبر کو ان کی سورت شہر میں آخری اجتماع شام کو جلد ہو جائے گی تو وہ اسی دن واپس نئی دہلی روانہ ہو جائیں گے اور اگر اس میں تاخیر ہوئی تو وہ سورت میں رات میں آرام کر اگلے دن یعنی چار نومبر کو واپس لوٹیں گے۔
واضح رہے کہ اس دورے پر ان کی ہاردک پٹیل سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ ہاردک پٹیل نے پہلے اس کے برعکس بات کہی تھی لیکن اب کانگریس کے ساتھ ان کی تنظیم کی کور کمیٹی کی کل کے اجلاس کے بعد ان کے تیور نرم ہو گئے ہیں۔

Share this post

Loading...