ہاویری:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدرراہل گاندھی نے کرناٹک میں لوک سبھا الیکشن کے لئےانتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے ہویری میں ایک ریلی کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی پرپلوامہ حملے، رافیل ڈیل اوربے روزگاری جیسے موضوعات پرجم کرحملہ کیا۔ راہل گاندھی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'کچھ دن پہلے، پلوامہ میں سی آرپی ایف کے جوان شہید ہوتے ہیں۔ میرا وزیراعظم سے سیدھا سوال ہے، ان کی شہادت کا ذمہ دارکون ہے؟ کیا بی جے پی حکومت نے مسعود اظہرکوجیل سے نکال کرپاکستان نہیں بھیجا؟ نریندرمودی کے سیکورٹی مشیراجیت ڈوبھال مسعود اظہرکوچھوڑکرآئے۔ مودی جی ہم آپ کی طرح دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکتے'۔
راہل گاندھی نےکہا کہ رافیل ڈیل کی جانچ شروع کرنے پرنصف شب کوسی بی آئی ڈائریکٹرکونکال دیا۔ سپریم کورٹ کہتا ہے کہ سی بی آئی ڈائریکٹرکوواپس لاو، لیکن کچھ ہی گنٹوں میں مودی جی اسے پھرہٹادیتے ہیں۔
انہوں نے کہا 'مودی جی آپ ملک کو بتائیے جب چین کی فوج ڈوکلام میں گھس گئی تھی، تب آپ چین کے صدرکے ساتھ جھولا جھول رہے تھے۔' رافیل ڈیل کولے کروزیراعظم مودی پرحملہ کرتے ہوئےکانگریس صدرنے کہا 'مودی جی آپ کی چوکیداری نہیں کرتے ہیں، انل امبانی کی چوکیداری کرتے ہیں'۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ساتھ ہی کہا 'انل امبانی پر45,000 کروڑ روپئے کا قرض ہے اورمودی جی نے رافیل ڈیل کی شکل مین اسے 30,000 کروڑ روپئے کا تحفہ دیا۔ مودی جی نے کہا تھا 'مجھے ملک کا چوکیداربناو اورانہوں نے رافیل ڈیل میں انل امبانی کو30,000 کروڑدیئے۔ اب 'اچھے دن آئیں گے' سےبدل کر'چوکیدارچورہے' ہوگیاہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہویری میں ایک ریلی کوخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا 'کچھ دن پہلے نریندرمودی کرناٹک آئے اورکہا کہ ہم کسانوں کولالی پاپ دے رہے ہیں۔ وہ 11000 کروڑکی کسان قرض معافی کولالی پاپ کہہ رہے ہیں'۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری کرناٹک حکومت کسانوں، غریبوں، محروموں کی حامی ہے۔ ہم مل کرکرناٹک کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہم جے ڈی ایس کے ساتھ مل کراتحادی حکومت چلا رہے ہیں، ہم مل کرالیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی ہمارا پہلا کام خواتین کوریزرویشن دینے کا ہوگا۔ کانگریس صدرنے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ تاریخی کام کئے ہیں اوراس بارحکومت بنتے ہی ہم تاریخی قدم کے طورپرکم ازکم آمدنی گارنٹی نافذ کرنے جارہے ہیں۔ ہرغریب شخص کوکم ازکم آمدنی گارنٹی کانگریس پارٹی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی نے معیشت کوزبردست نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت میں آنے پرہم جی ایس ٹی میں سدھارکریں گے۔
Share this post
