بھٹکل 23؍ اپریل2018(فکروخبرنیوز) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی 26؍ اپریل کو بھٹکل پہنچ رہے ہیں۔ بھٹکل پہنچنے سے قبل وہ کاروار ، انکولہ ، کمٹہ اور ہوناور میں روڈ شو کریں گے اور بھٹکل میں شام پانچ پروگرام منعقد ہوگا۔ پروگرام کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔ او رآئس فیکٹری کے قریب واقع وسیع وعریض میدان میں اس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کل ایس پی ونایک پاٹل نے بھی بھٹکل پہنچ کر جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کانگریس کے امیدوار منکال وائدیا کے مطابق راہل گاندھی کا بھٹکل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل ان کے آنے کے پروگرام طئے ہوگیا تھا لیکن کسی وجہ سے پروگرام نہیں ہوسکا ۔ اب کی مرتبہ وہ بھٹکل پہنچ کر کانگریس کو مضبوط کریں گے۔
Share this post
