بھٹکل : کچرہ کے ڈھیر کے سلسلہ میں وائرل ویڈیو پر رحمت آباد کی عوام برہم ، مسائل حل نہ ہونے پر عوام کو نہیں پنچایت کو ٹہرایا جائے ذمہ دار، دیکھیے ویڈیو

bhatkal, heble panchayat, kacra masala, rahmat abad kacra, jamia abad road kacra masla

بھٹکل 18؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) رحمت آباد اور جامعہ آباد سڑک کے کنارے کچروں کے ڈھیر کو لے کر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا جارہا تھا کہ جامعہ آباد روڈ نہیں بلکہ کچرہ روڈ ہے اور اس ویڈیو میں عوام کو صلاح دی گئی تھی عوام اپنے ذمہ داریاں سمجھیں اور یہاں کچرہ نہ پھینکیں۔

آج رحمت آباد کی عوام نے اس ویڈیو پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آباد روڈ کے کچرہ کے سلسلہ میں انہوں نے کئی کوششیں کی ہیں۔ پنچایت سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک  میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  ہر ایک کی توجہ مسئلہ کے حل کی طرف مبذول کرائی ہے  لیکن اس پر ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے پر یہاں کی عوام نے پنچایت کو ذمہ دارٹہراتے ہوئے کہا کہ صرف کچرہ کا ہی نہیں بلکہ یہاں پر پانی اور اسٹریٹ لائٹ کا بھی مسئلہ ہے۔ مسائل حل کرنا پنچایت کا کام ہوتا ہے اس پر عوام کو ذمہ دار ٹہرانا صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تو ان کے اس محلہ کو میونسپل یا پھر جالی پٹن پنچایت میں منتقل کیا جائے۔

انہوں نے اپنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو بھی یاد دلایا کہ کئی ماہ قبل گھر گھر کچرہ اٹھانے کا جو سلسلہ ہیبلے پنچایت میں شروع کیا تھا وہ گاڑی بھی ایک شخص کی طرف سے عطیہ کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرل ویڈیو کو فوراً ہٹایا جائے ، اسی طرح رحمت آباد یا جامعہ آباد روڈ کو کچرہ روڈ وغیرہ کہنے کی جرأت آئندہ کسی نے کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Share this post

Loading...