راہگیر طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش

اطلاع کے مطابق کالج طالبہ اپنے کلاس کے بعد واپس گھر لوٹ رہی تھی کہ ایک رکشہ میں سوار آئے دو افرا د لڑکی کے پہناوے کے ساتھ چھیڑخوانی شروع کردی۔ اس پر جب لڑکی نے احتجاج کیا تو اس کیایک نوجوان نے طماچہ جڑ دیا۔ یہ دیکھ کر لڑکی چیخنے چلانے لگی تو مقامی باشندوں نے دونوں جوان کی خوب دھلائی کرنے کے بعد پولس کے حوالے کیا ہے۔ ان کی شناخت گجیندرا سنگھ اور راھل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، دونوں کا تعلق راجستھان سے ہے اور دونوں یہاں پتور کے ٹائلس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ معاملہ کو شہر میں پھیلتے ہی کالج انتظامیہ کے ذمہداراور اے بی وی پی تنظیم کے اراکین جمع ہوگئے تھے۔

Share this post

Loading...