بنٹوال سے تعلق رکھنے والا خاندان دمام میں ہواسڑک حادثے کا شکار: ایک ہلاک تین زخمی
بنٹوال:جدہ 06جون (فکروخبرنیوز) دمام میں پیش آئے سنگین سڑک حادثے میں منگلور کے بنٹوال سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے سخت متاثر ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ، اس حادثے میں خاتون اُمیمہ (37) جاں بحق ہوگئی جب کہ ا س کا شوہر رزاق (40) بیٹی عارفہ اور بیٹا سخت زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کئے گئے۔ یہ لوگ ککانجے علاقے کے مقیم ہیں، بتایاجارہاہے کہ رزاق ادھر کچھ سالوں سے اہلِ خانہ کے ساتھ دمام میں ہی رہائش اختیار کئے ہوئے تھا۔تیز رفتار کار ڈیواڈرسے ٹکراگئی تھی ، جو حادثے کا شکار بنی۔
عادی چور پولس گرفت میں : سات لاکھ کے زیورات ضبط کرلئے گئے
منگلور 06جون (فکروخبرنیوز ) پولس کے بیان کے مطابق پولس ایک عادی چور کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے پاس موجود سات لاکھ کے مسروقہ زیورات و دیگر اشیاء ضبط کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق کل یہاں منگلور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی بھوشن جی بوراسے نے کہا کہ پتور ٹاؤن پولس افسران نے سنیچر کی رات ایک عادی چور کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، یہ چور، پتور، اُڈپی اور خوشحال نگر میں ہوئی چوری کی واردات میں مطلوب تھا۔ملزم کی شناخت تھنگاراجو، 64مقیم کیرلا کی حیثیت سے کی گئی ہے،۔ پولس کے بیان کے مطابق اس کے خلاف چنائی سنٹرل پولس تھانے میں بھی ایک معاملہ درج ہے،۔ چور مسروقہ مال تمل ناڈو کے ایرو۔د، تھرور،اور کیرلا کے کوزی کوڈ میں چھپا کر رکھا تھا،جس کو ضبط کرلیا گیا ہے ،اور عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے 14دن کی عدالتی حراست میں دیاہے۔
Share this post
