معروف کنڑا اخبار پرجاوانی کے رپورٹر راگھویندرا بھٹ چل بسے

بھٹکل : یکم مارچ 2023(فکروخبرنیوز) معروف کنڑا اخبار پرجاوانی کے رپورٹر راگھویندار بھٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ گذشتہ کئی دنوں سے انہیں سینے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بیس روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک آیا جس کے بعد انہوں نے بھٹکل سرکاری اسپتال میں جاکرعلاج کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے منیپال یا منگلورو جانے کی صلاح دی لیکن انہوں نے شیموگہ کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے رابطہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے نارمل بتایا۔

دوروز قبل بھی سینہ میں درد کی شکایت کی وجہ سے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں منی پال یا منگلورو میں جانے کی بھی صلاح دی لیکن دوبارہ وہ شیموگہ گئے جہاں آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

Share this post

Loading...