پولیس نے حراست میں لیے گئے پانچ طلباء اور چار طالبات کے خلاف دفعہ 354، 509،341،323،116کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ 23 سینئر طلباء کی جانب سے جونےئر طلباء پر ریکنگ کا الزام لگانے کے بعد کالج پرنسپال نے ملزمین کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ان کوحراست میں لیا گیا تھا۔ اسٹوڈنٹس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے پولیس تھانہ کے باہر دھرنا دیتے ہوئے ملزمین کو رہاکرنے کی درخواست کی بھی کی گئی تھی لیکن پولیس کی جانب سے بجائے دھرنے پر بیٹھے طلباء کے مسئلہ کو سنجیدگی لیتی ۔ پہلے ان کو دہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن جب وہ اپنی ضد پر اڑے رہے تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا ۔
Share this post
