بھٹکل: یکم اپریل 2024(فکرونیوز) رابطہ سوسائٹی کی جانب سے کریسینٹ اکیڈمی دہلی کے اشتراک سے 11 اور 12 فروری کو رابطہ ہال میں منعقدہ یو پی ایس سی ورکشاپ میں سات طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے جس پر رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے پریس کانفرنس میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ورکشاپ میں 47 بچوں نے حصہ لیا تھا اور انہوں نے کریسینٹ اکیڈمی کے ماہرین کی نگرانی میں اپنا تحریری امتحان دیا تھا جس میں ان سات طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے اس کے بعد ان کی اگلے مرحلہ کے طور پر رابطہ کی جانب سے ان طلبہ کی رہنمائی کی جائے گی۔
رابطہ کی جانب سے منعقدہ حالیہ ورکشاپ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو رابطہ کے دفتر میں سرٹیفیکٹ کے ساتھ خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔
کامیاب ہونے والے طلبہ کا تعلق انجمن کے مختلف کالجوں سے ہے۔ جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ عبدالصدیق ابن محمد مسعود صدیق، سید عبدالمنان ابن سید احمد انصارایس ایم ، سید معاوز ابن سید مزمل برماور، عبداللہ صہیم ابن ظفراللہ مصباح ، محمد جشیر ابن محمد امتیاز جمشید، احمد بلال ابن بلال تمبوری اور معاویہ ابن محمد ادریس محتشم
انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی امتحان کے سلسلہ میں مزید معلومات فراہم کرنے اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے 18 اپریل کو عشائیہ کے ساتھ طلبہ کے لیے ایک گیٹ ٹو گیدھر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
Share this post
