رابطہ سوسائٹی بھٹکل عنقریب محفوط بھٹکل اور صاف بھٹکل پروجیکٹ منظر عام پر لائے گی:

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نے بھٹکل کے تمام ملی و قومی اداروں کو اعتماد میں لے کر تنظیم کی مدد سے یہ پروگرام پیش کرنے جارہی ہے ، ان کا ماننا تھا کہ بھٹکل کو ماڈل سٹی(Model City) اور ایکسڈینٹ فری سٹی (Accident Free city)بنانے کے لئے شہر بھرمیں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی ، اس میں راستوں کی صفائی، رہائشی علاقوں کی صفائی کے علاوہ ،سیمنار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا اور ساتھ ہی کلین بھٹکل ڈے بھی منایا جائے گا، اسکول وکالج طلباء میں اس سلسلہ میں بیداری لانے کے لئے ایجوکیشنل پروجیکٹس بھی پیش کئے جائیں گے، جہاں تک روڈ سیفٹی کا معاملہ ہے اس کے لئے ، بینرس، پوسٹرس، ویڈیوز اور پوسٹرس کو سوشیل میڈیا پر پھیلانے کے علاوہ شہر بھر میں بیداری بورڈس لگائے جائیں گے اور روڈ سیفٹی بیداری کے لئے سیمنارس اور طلباء میں مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ، ان تمام تفصیلات کو فراہم کرتے ہوئے جناب محی الدین صاحب نے کہا کہ یہ ایک لمبا پروجیکٹ ہے اورا سکے آغاز کی کوئی تاریخ ابھی تک متعین نہیں کی گئی ہے ، ابھی پروجیکٹ تیارہوا ہے اس کو عملی میدان میں عنقریب لایا جائے گااور اس کے لئے تمام شہری ،قومی ملی اداروں کا اور بالخصوص مجلس اصلاح وتنظیم کا تعاون لیا جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں مقامی اخباری نمائندوں کے علاوہ دیگر رابطہ کے ذمہداران موجود تھے ۔ 

Share this post

Loading...