بھٹکل30؍مارچ 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے رابطہ بُک بنک کے نام سے نئی سرویس شروع کی گئی ہے جس کے تحت استعمال شدہ نصابی کتابیں جمع کرکے ان کی بائیڈنگ ودرستگی کے بعد اسے ضرورتمند طلبہ کے حوالے کیا جائے گا۔
رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے فکروخبر کو بتایا کہ مدارس ،کالج اور اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے طلبہ اور سرپرستان سے گذارش کی کہ استعمال شدہ کتابیں رابطہ بک بینک کے ذمہ داران کے حوالے کریں یا پھر آخر میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی کتابیں اپنے اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران کے پاس بھی جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سرویس کے ذریعہ سے استعمال شدہ کتابوں سے ضرورتمند طلبہ فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کام کے لیے ہمیں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا بھی مکمل تعاون رہے گی۔
رابطہ بُک بینک کا دفتر نوائط کالونی امین الدین روڈ جناب عتیق الرحمن منیری کی رہائش گاہ مرحبا کے پیچھے ہے۔ فی الحال دفتر صبح نو بجے سے ظہر کی اذان تک کھلا رہے گا ۔ اپنی کتابیں اس پتہ بھی پہنچاسکتے ہیں یا پھر مولانا رضوان ایم جے ندوی سے اس نمبر 9742675642 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
فی الحال بک بنک کمیٹی میں مولانا عرفان ایس ایم ندوی ، جناب جاوید آرمار، مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، مولانا رضوان ایم جے ندوی ، جناب عبدالسمیع کولاٹ جناب محی الدین رکن الدین ، ایڈوکیٹ آفاق لنکا اور جناب عبدالباسط نواب شامل ہیں۔
Share this post
