بھٹکل 25؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائٹی کی جانب سے رابطہ ایوارڈ پروگرام 31؍ جولائی 2022 بروز اتوار وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں منعقد ہورہا ہے۔
رابطہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق نتائج پہنچانے کی آخری تاریخ 15؍ جولائی 2022 مقرر کی گئی تھی لیکن حکومتی بورڈ کی طرف سے بعض نتائج بہت تاخیر سے جاری ہونے کی وجہ سے اس تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب نتائج پہنچانے کی آخری تاریخ 27؍ جولائی 2022 بروز بدھ رات گیارہ بجے تک متعین کی گئی ہے۔
اس ایوارڈ پروگرام کے لیے ڈاکٹر پی اے انعامدار صاحب (ڈائریکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی پونہ مہاراشٹرا) اور مولانا سلمان بجنوری صاحب (نائب صدر جمعیت العلماء ہند) جناب منور زماں صاحب (موٹیویشنل اسپیکر) اور سنیل نائک (ایم ایل اے بھٹکل اسمبلی حلقہ) بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
Share this post
