بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ 31 جولائی کو ہورہا ہے منعقد ، گزشتہ تین سالوں میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے ایوارڈ

Bhatkal, rabita award, Bhatkal rabita award, rabita sociaty Bhatkal, atiqur rahman muneri, Bhatkal latest news,

بھٹکل 06؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ سوسائٹی بھٹکل کا امسال کا رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام 31؍ جولائی 2022 بروز اتوار  شہر کے تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) پر منعقد ہوگا۔ اس بات کی جانکاری رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔ 
اس پروگرام میں تین تعلیمی سال 2019۔2020  ،  2020 ۔ 2021  ،  2021۔2022 کے امتحانات میں بھٹکل سے ایس ایس ایل سی /پی یو سی دوم /ڈگری/ماسٹر ، بیرونِ بھٹکل ، اندرونِ ہند سے پی یو سی دوم اور بیرونِ ہند میں مقیم بھٹکلی خلیجی جماعتوں سے دسویں اور بارہویں جماعت میں 85 فیصد سے زیادہ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات نیز جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جامعات الصالحات سے عالمیت میں 80 فیصد یا اس سے زیادہ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو رابطہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 
انہوں نے اس پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی نسبت سے کی جانے والی محنتوں کی سراہنا اور مستقبل کے معمار تیار کرنے کا سلسلہ میں رابطہ کی کوششیں گذشتہ تیس سال سے جاری ہے جس کا اثر آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج مقیم بھٹکلی حضرات امسال بڑی تعداد میں بھٹکل آنے کی توقع  ہے۔ انشاء اللہ یہ پروگرام بھی کامیاب رہے گا جس  کے لیے دو مشہور و معروف شخصیات تشریف لارہی ہی ہیں جن کے ناموں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...