رابطہ ایوارڈ 2015کی تقریب 25دسمبر کو سجے گی

آج رابطہ کامپلیکس کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے رابطہ کے نو منتخب سیکریٹری جنرل محی الدین رکن الدین نے اس بات کی اطلاع دی ہے ، پریس کانفرنس میں موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے موصوف جنرل نے رابطہ کا تعارف پیش کیا اور کئی سالوں سے فلاحی و امدادی سرگرمیوں میں تعاون دینے اور امدادی باہمی میں شرکت کرنے کا تذکرہ کیا، جس میں قابلِ ذکر ایمبولینس کی فراہمی،بلدیہ کو فضلہ جات اُٹھانے والی سواری،رابطہ ٹیمپو، اور مودی کے سوچھ بھارت ابھیان میں شرکت کرنے کے لئے کلین بھٹکل کا اعلان وغیرہ ہے۔ اس موقع پر رابطہ کے دیگر اہم ذمہداران بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...