بھٹکل 09؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) دہلی میں رابعہ سیفی کے بھیانک قتل کی واردات کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجات منعقد کیے جارہے ہیں اور اس بات کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ قاتلوں کو کیفرِ کردارتک پہنچائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔
آج مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں رابعہ سیفی پر توڑے گئے ظلم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور قاتلوں کو سزاد ینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری تنظیم مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے رابعہ سیفی کے ساتھ گھٹی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل نربھیا کے ساتھ بھی اس طرح کی حرکت کی جاچکی ہے اور اب رابعہ سیفی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کی لاش کے ساتھ بھی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی بی آئی کے توسط سے اس معاملہ کی جانچ کی گئی اور اس کے اہلِ خانہ کو انصاف دلایا جائے۔
جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے آج بیٹی پڑھاؤ اور اور بیٹی بڑھاؤ کا نعرہ دیا ہے ۔ جب بیٹی ہی نہیں ہے تو بیٹی کو کیسے پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اس طرح کی واردات پیش آئی جس کو زبان پر لانا بھی مشکل ہے۔ وزیر اعظم پرطنز کستے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے ملکوں کی فکر ہے اوراپنے ملک کے احوال سے وہ بے خبر ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے معاملات پر قابو پانے کے لئے قانون لانے کا بھی مطالبہ کیا۔
Share this post
