بنگلورو 06/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کی جانب سے رام نگرم کے نام بدلے جانے کی پرزور مخالفت کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے کہا ہے کہ رام نگرم ضلع کا نام بدلے جانے پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے مسلسل ٹوئٹ کرتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا کہ رام نگر کے نام کو بدل کر نیو بنگلورو رکھنے کی ریاستی حکومت کی تجویز کی وہ پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ انہو ں نے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ اگر وہ واقعی رام نگرم ضلع کی ترقی چاہتے ہیں تو ضلع کی ترقی کے لیے بجٹ میں جو رقم مہیا کرائی گئی ہے اسے دیانت داری سے جاری کریں۔ انہو ں نے الزام عائد کیا کہ رام نگرم کا بدل کر نیو بنگلورو رکھنے کی یہی وجہ ہے کہ وہ بنگلورو کے سو کلومیٹر کے دائرے میں زمین خریدنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو خوش کرنا چاہتے ہیں، اس سے ریاست کے غریب عوام کا کچھ فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔
Share this post
