انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام اپنے سیاسی عقائد 'ذات ' مذہب ' جنس اور زبان سے بالاتر ہوکر عوام کے خوابوں کی تکمیل کے لئے دونوں ایوانوں میں دانشمندی کی اجتماعی کوششیں کریں گے ۔ اسمبلی میں اس وقت ہلکی چہ میگوئیاں ہونے لگیں ۔ جب کووند نے سابق وزرائے اعلی اور ریاست سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈروں کا نام لیا لیکن انہوں نے سابق وزیراعظم دیوے گوڑا کا نام نہیں لیا۔
اس کے بعد فوری طور پر انہوں نے خود کو درست کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست سے تعلق رکھنے والے صرف بعض لیڈروں کے ناموں کا ہی تذکرہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم کے طور پر دیوے گوڑا کی خدمات کو یاد کیا ۔ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے لیڈروں نے جو میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب کی مخالفت کررہے ہیں۔تاہم صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں دیگر حکمرانوں کی شجاعت کا تذکرہ کرتے ہوئے انگریزوں سے لڑتے ہوئے ٹیپو سلطان کی عظیم قربانی کی بھی نشاندہی کی۔ ا نہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان ترقی اور میسور کی راکٹ کے استعمال کے موجد تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی اس ٹکنالوجی کو یوروپی قوم نے اختیار کیا ۔ انہوں نے سائنس ' ٹکنالوجی ' آرٹ اور ثقافت میں ریاست کے کارناموں کی ستائش کی۔
Share this post
