اکتوبر 6 سے 9 تک صدرِ جمہوریہ ریاست کرناٹک کے دورہ پر

منگلورو29؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند آئندہ ماہ کرناٹک کے دورہ پر رہیں گے۔ خبروں کے مطابق وہ 6 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک کرناٹک میں رہیں گے جس دوران مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

8 اکتوبر کو منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر صبح پاؤنے گیارہ بجے تک پہنچیں گے جہاں سے وہ شرینگیری کے لیے روانہ ہوں گے ، شرینگیری سے اسی روز منگلورو لوٹیں گے اور رات یہیں قیام کریں گے۔

9 اکتوبر کو صبح گیارہ بجے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Share this post

Loading...