انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی بہبود کیلئے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ چار روزہ اس کنونشن میں 132 ہندو تنظیموں کے 538 نمائندے شریک ہیں۔ ملک کی 21 ریاستوں کے علاوہ نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی نمائندے اس کنونشن میں شریک ہوئے ہیں۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کے لیڈر سی پنگالے نے دعویٰ کیا کہ ہندو مملکت میں ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ موجودہ حکمرانی کا طریقہ ہندوؤں اور ان کی سرزمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا لہٰذا ہندو راشٹر ہی ان مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سوچ نہیں بلکہ ہمارا حق ہے۔
Share this post
