ریت کے مسائل جلد حل ہونے کا ضلعی وزیر انچارج دیش پانڈے نے دیا تیقن

 

بھٹکل 22؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ریت کانکنی کی اجازت نہ ہونے سے عوام کودرپیش مسائل کو حل کرنے کے مطالبہ پر اترا کنڑا کے وزیر انچار ج آر وی دیش پانڈے نے اس مسئلہ کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹھیکیداروں کو انصاف سے کام کرنا ہوگا اور اپنی ذمہ نہ نبھانے پر لائسنس رد کردئیے جانے کا بھی اشارہ دیا۔ پتھر کانکنی کے سلسلہ میں موصول ہونے والی شکایتوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ بھٹکل سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ٹھیکیداروں کو سب سے پہلے ہر کام قانون کے مطابق کرنا چاہیے۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افسران کو بھی اس بات کے احکامات دئیے گئے ہیں کہ اس مسئلہ میں موصول ہونے والی عرضیوں پرجلد کام کریں اور ان کے مسائل نہ کھڑے کیے جائیں اور جو کوئی اس میدان میں آگے بڑھنا چاہتا ہے کہ قانون کے مطابق انہیں اجازت دی جائے ۔

Share this post

Loading...